ایگزم بینک چائنہ کا میٹرو اورنج ٹرین کی انتظامی لاگت دینے سے انکار

ایگزم بینک چائنہ کا میٹرو اورنج ٹرین کی انتظامی لاگت دینے سے انکار

لاہور(جنرل رپورٹر) میٹرو اورنج ٹرین منصوبہ، ایگزم بنک چائنہ کا فنڈڈ پراجیکٹ حکومتی خزانے پر بھاری، ایگزم بینک چائنہ نے منصوبے کی انتظامی لاگت دینے سے انکار کر دیا، نا گہانی آفت کی مد میں رکھی گئی رقم حکومت اپنے خزانے سے ادا کرے گی۔ واضح رہے جب اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمدشہباز شریف نے کہا تھا سارے پیسے چائنی بینک ایگزم دے گا۔لیکن اب پنجاب حکومت 10 ارب 60 کروڑ روپے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو جمع کروائے گی۔

اس سلسلے میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1