امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب ہسپتال سے ڈسچارج

امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور(جنرل رپورٹر) امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب کی طبیعت سنبھل گئی۔ میڈیکل بورڈ نے بہتر ہونے کہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ حاجی عبد الوہاب کو سانس اور سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حاجی عبد الوہاب دو روز تک زیر علاج رہے اور اب صحت یاب ہونے پر انہیں ہسپتال سے رائیونڈ تبلیغی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1