ریل کے مزدور کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں،رانا شہزاد

ریل کے مزدور کی بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں،رانا شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ریل مزدوروں کواپ گریڈ کیا جائے ریل کا مزدور کام کرتا ہے تو ریل کا پہیہ چلتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر پاور ھاوس میں انقلاب یونین کے رانا شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کیا ہم ریل کے مزدور کی بہتری کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔رانا محمد ارشد صدر جی آر ایس نے کہا ہم مزدوروں کا استمال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔بابر محمود نے اپنے خطاب میں کہا یہ گیٹ میٹنگ جعفر خان کی زیر ہدایت ہورہی ورکشاپوں میں مٹیریل فراہم کیا جائے ۔بابا لطیف نے کہا مزدور کو اپ گریڈ کیا جائے عارضی ملازمین کو کنفرم کیا جائے ۔

جعفر خان نے اپنے خطاب مزدوروں نے عمران خان کو عزت دے کر وزیراعظم بنایا ہے اب وزیراعظم کی زمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کی تعلیمی انکریمنٹ اور پیس ورک بحال کرکے انھیں عزت دیں ۔چوہدری ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا وزیر اعظم کو چائیے کہ پیکج کے تحت ریلوے کواٹرز قیمتن مزدوروں کو دے دیئے جائیں۔انقلابی یونین کی گیٹ میٹنگ کے دوران بابا لطیف کنٹین والے ،محمد اعجاز ،محمد عمران ،محمد قیصر اور اقبال مسیح نے یونین میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پاورھاؤس کے باہر گیٹ میٹنگ کے دوران مزدوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔