طالب علم کا اعزاز

طالب علم کا اعزاز
طالب علم کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہلال احمر پنجاب کے سابق منیجر پبلک ریلشنز میڈیا ممتاز صحافی و ادیب شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف سید عارف نوناری کے بیٹے محمد عبداللہ گیلانی نے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے نہم کے سالانہ امتحان میں 505میں سے 487نمبرلیکر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر بیکن ہاؤس ،ایجوکیٹرز کے پنجاب بھرکے امتحانی مقابلہ میں شیلڈحاصل کی۔
وہ اؤل جماعت سے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کررہے ہیں ۔محمد عبداللہ گیلانی کی والدہ نشترکالج لاہور میں استاد ہیں۔ عبداللہ گیلانی کا کہناہے وہ سی ایس ایس کرنا چاہتے ہیں اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کے متمنی ہیں