ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے آخری حد تک جائیں گے،پیر اعجاز اشرفی

ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے آخری حد تک جائیں گے،پیر اعجاز اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے نا موس رسالت کا جو غدار ہے پاکستان سے اسکا کوئی تعلق نہیں پاکستان کے لاکھوں غیرت مند مسلمان جاگ چکے ہیں اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے چوک شالامار لاہور سے نکالی گئی ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر اعجاز اشرفی نے مزید کہالبیک یارسول اللہ ورکرز کنونشن ناصر باغ لاہور ملک پاکستان کے نظریہ کا اساس ہے ۔جسمیں کاکنان کی اعلیٰ غیرت و حمیت پر اسلام و پاکستان سے محبت کی تربیت کی گئی ہے۔ جسکی کامیابی کی مبارکباد ہم امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی پیر افضل قادری و دیگر قائدین کو پیش کرتے ہیں۔ اور ایسے ورکرز کنونشن ملک بھر مین جاری رہینے چا ہییں جس سے قوم کی ملی عملی و علمی اصلاح ہو

ناموس رسالت ریلی میں پیر زبیر احمد قصوری، مولانا حفیظ الرحمٰن ، مولانا لیاقت علی رضوی، محمد علی عمر ، اختر حسین ، میاں عارف و دیگر شمالی لاہور کے عاشقان رسول نے بھر پور شرکت کی۔