عالمی برادری کشمیریوں کو مظالم سے بچانے میں ناکام ہو گئی ،زوار بہادر

عالمی برادری کشمیریوں کو مظالم سے بچانے میں ناکام ہو گئی ،زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد زواربہادر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مزید14 کشمیریوں کی شہادت اور کلگام میں مظاہرین پر فائرنگ میں 50 افرادکے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی سے کشمیری عوام کو تحفظ دلوانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں بھارتی افواج نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت جے یوپی پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی نے کی۔ اجلاس میں مولانا محمد سلیم اعوان ،مولانا رشید احمد رضوی ،مفتی محمد جمیل نورانی،حافظ احسان الحق و دیگر نے شرکت کی

، حاجی شوکت علی ،مولانا لیاقت رضوی، مولانا سعید نعیم، پیر منیر احمد قادری، پیر غلام رسول جماعتی ،مولانا اشرف احسانی، حکیم غلام مرتضیٰ، صوفی محمد اکرم، مولانا سرفراز قادری، مولانا شبیر حسین فریدی، حافظ مقصود احمد، عثمان محی الدین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1