ورلڈ پاسبان کا کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرہ،بھارتی پرچم نذرآتش

ورلڈ پاسبان کا کشمیر میں مظالم کیخلاف مظاہرہ،بھارتی پرچم نذرآتش

لاہور (سٹی رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور اظہار نفرت و مذمت کے طور پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا ۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور اسے مردہ انسانی ضمیرکے منہ پر طمانچہ قرار دیا علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں اور یو این او ، سلامتی کونسل ودیگر عالمی اداروں کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔

مسلم امہ اور مہزب دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دلوانے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں بھارتی دہشت گردی خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہے عالمی دنیا بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لیں ورنہ ایشیا کا امن محظ خواب بن کر رہے جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1