نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالا اس کا دیور اور بہنوئی گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گرین ٹاؤن نے مسماۃ نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے اس کے دیورمحمد خان اور بہنوئی بلال کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمقام ایس پی صدر انویسٹی گیشن بلال ظفر کی زیرنگرانی انسپکٹروجیح الحسن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور موبائل لوکیشن سے ملزم محمد خان اوراس کے بہنوئی بلال کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔