عدالتی بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے باپ بیٹابازیاب

عدالتی بیلف کا چھاپہ، پولیس کی غیر قانونی حراست سے باپ بیٹابازیاب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت کے حکم پر عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے باپ بیٹے کو بازیاب کرواکرعدالت میں پیش کردیا، عدالت نے پولیس حکام کو تھانہ شاہدرہ کے دو سب انسپکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالتی بیلف نے عابد حسین اور اس کے بیٹے حسن علی کو شاہدرہ تھانے کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرکے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش کیا۔

۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے باپ کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،فاضل جج کو باپ نے بیٹے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے ۔

مزید : علاقائی