رائیونڈ یبلیغی اجتماع کے انتظامات اور نگرانی کیلئے 15رکنی کمیٹی تشکیل

رائیونڈ یبلیغی اجتماع کے انتظامات اور نگرانی کیلئے 15رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور (کر ائم رپو رٹر)حکومت پنجاب نے رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے مکمل انتظامات اور نگرانی کے لئے صوبائی وزیر معدنیات کی سربراہی میں 15رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جس کا با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی آپریشن،ایڈیشنل سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو، ایل ڈی اے ،ریسکیو 1122،لیسکو، محکمہ صحت، سالڈ ویسٹ کمپنی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور، تبلیغی جماعت کے 3اراکین اور دیگر منتخب کردہ نمائندہ ہونگے۔کمیٹی تمام انتظامات مکمل کر کے حکومت کو رپورٹ ارسال کرے گی۔صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی سر براہی میں آج ما ہ نومبر میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے مختلف محکموں کے افسران کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد دو مختلف مرحلوں میں ہو گا۔پہلا مرحلہ یکم تا 3 نومبر اور دوسرا مرحلہ 12تا14نومبر 2018ء ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اجتماع گاہ میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہونگے۔شرکاء اجتماع کی آمد و رفت کے لئے منظم ٹریفک پلان مرتب کیا جائے گا ۔اجتماع گاہ میں صفائی ستھرائی راؤنڈ دی کلاک کی جاتی رہے گی۔ اجتماع گاہ میں میڈیکل کیمپس مختلف مقامات پر قائم کئے جائیں گے۔ریسکیو 1122کسی بھی ایمر جنسی میں عملے اور ا یمبو لنس کے قافلے کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

مزید : علاقائی