حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی،شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی،شاہد خاقان عباسی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس طرع کے ملکی حالات ہیں، لگتا نہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،عمران خان حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام لازمی ہے،میاں شہباز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہ سکتا میاں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ ہونا چاہیے ،میں بحث برائے بحث پر یقین نہیں رکھتا۔

مزید : صفحہ آخر /رائے