احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12نومبرتک ملتوی

احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12نومبرتک ملتوی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 12نومبر پر ملتوی ہوگئی ۔درخواست گزار منیر احمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس سے قبل عدالت عالیہ نے احسن اقبال کے معافی مانگنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی تھی تاہم انہیں آئندہ محتاط رہنے کے لئے وارننگ دی تھی اس کے باوجود احسن اقبال نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر عدلیہ مخالف تقریر کی اور توہین آمیزٹویٹ کیا،ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست گزار کی طرف سے احسن اقبال کی مبینہ توہین آمیز تقاریر اور ٹویٹ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا،اس ریکارڈ کی بابت متفرق درخواست کی عدالت عالیہ کے فل بنچ میں سماعت ہوئی ، فاضل بنچ نے اس کیس کی مزید سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر /رائے