جسٹس شمس محمود مرزاکی امجد جاوید سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس شمس محمود مرزاکی امجد جاوید سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے امجد جاوید سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ،فاضل جج نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوادی ۔ ۔عبداللہ ملک کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ آئی جی پولیس کی تعیناتی کے لئے پنجاب پبلک سیفٹی کمشن کی مشاورت ضروری ہے،ابھی تک پنجاب پبلک سیفٹی کمشن کی تشکیل نہیں دیا گیا،پولیس آرڈر 2002ء کے تحت گریڈ 22کا پولیس افسر ہی تعینات آئی جی تعینات ہوسکتا ہے جبکہ موجودہ آئی جی امجد جاوید سلیمی گریڈ 21کے پولیس افسر ہیں۔
سماعت معذرت

مزید :

صفحہ آخر -رائے -