حلقہ پی بی 5 میں مکمل ،این اے 258کے 23پولنگ سٹیشنوں میں 15نومبر کو دوبارہ پولنگ کا اعلان

حلقہ پی بی 5 میں مکمل ،این اے 258کے 23پولنگ سٹیشنوں میں 15نومبر کو دوبارہ پولنگ ...

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 میں مکمل طور پر جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کے 23 پو لنگ سٹیشنوں میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 5اکتوبر کو اپنے فیصلے میں ان حلقو ں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا کہا تھا جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258کے 23پولنگ اسٹیشنوں اور بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5میں دوبارہ پولنگ کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے ، دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ 15نومبر کو ہو گی ، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہو گی ۔

دوبارہ پولنگ

مزید : صفحہ آخر /رائے