پی ٹی وی حملہ کیس ، شاہ محمود ، اسد عمر، اعجاز چودھری کی بریت کی درخواستوں پر وفاق کو نوٹس

پی ٹی وی حملہ کیس ، شاہ محمود ، اسد عمر، اعجاز چودھری کی بریت کی درخواستوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چو د ھری کی بریت کی در خو ا ستوں پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ صدرمملکت عارف علوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،جج کوثرعباس زیدی کے رخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پرسماعت نہ ہوسکی، عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چودھری کی بریت کی درخواستوں پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے ،جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، شفقت محمود ،جہانگیرترین اور پرویز خٹک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔
پی ٹی وی حملہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -رائے -