عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ، بلاول

عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی ساتویں برسی کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی جدوجہد کی تاریخ بیگم بھٹو کے ذکر کے بغیر نامکمل ہوگی۔ مادرِ جمہوریت کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ضیا کی آمریت کو للکارنے والی پہلی آواز تھیں، جنہوں نے ملک کی تمام جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اِکٹھا کیا اور بحالی جمہوریت کے لیئے ایک تاریخی تحریک چلائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیگم نصرت بھٹو کی قیادت اور ویژن کا کمال تھا کہ انہوں نے جمہوریت کی لڑائی میں دیگر جمہوری قوتوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی خواتین کو بھی جدوجہد کا ہر اول دستہ بنایا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیگم بھٹو نے اپنی تمام زندگی عوام دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گذاری اور پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ میں انہیں اپنا پورا خاندان قربان کرنا پڑا۔
بلاول

مزید :

صفحہ آخر -رائے -