لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دیدیا

لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ڈائریکٹر کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -رائے -