آئی ایس آئی کا مادر وطن کے تحفظ اور دہشتگردی کیخلاف اہم کردار ، عارف علوی

آئی ایس آئی کا مادر وطن کے تحفظ اور دہشتگردی کیخلاف اہم کردار ، عارف علوی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ہے، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی بہترین خدمات سرانجام دیں۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کا مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ہے۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر /رائے