پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)ملکی ترقی کا سفر نہیں روک سکتیں،تحریک انصاف

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)ملکی ترقی کا سفر نہیں روک سکتیں،تحریک انصاف

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو ملکی مفاد میں قرار دیدیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب ،سینیٹر شبلی فراز ‘ میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوسری مرتبہ سعودی عرب گئے ہیں ان کے اس دورے کے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم سے کئے وعدوں پر ہرحال میں پورا اتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قوم خاطر جمع رکھے پاکستان کے عوام کی حالت جلد ہی بدلنے والی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے جتنا مرضی بھائی بھائی بن جائیں وہ ملکر بھی پاکستان کی تعمیرو ترقی کا سفر نہیں روک سکتے ۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر /رائے