سعودی عرب کی طرف سے دو ہزار ریال ٹیکس کے خاتمے کا اعلان آج متوقع

سعودی عرب کی طرف سے دو ہزار ریال ٹیکس کے خاتمے کا اعلان آج متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )وزیر اعظم پاکستان کا عمران خان کے ریاض پہنچنے پر خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ پر دو ہزار ریال ٹیکس کے خاتمے کا اعلان متوقع،وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے ترکی اور مصر کے عمرہ زائرین کے دو ہزار ریال کو چھوٹ دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ترک اور مصر حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ترکی کے عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال نافذ ہیں،مصر کے عمرہ زائرین کو دو ہزار ریال مصر حکومت اور دو ہزار ریال سعودی حکومت کو ادا کر رہے ہیں روزنامہ پاکستان کے ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ دوسری دفعہ عمرہ کرنے والے افراد پر دو ہزار ریال دنیا بھر سے آنے والوں پر نافذہیں ،تمام حکومتیں خاتمے کا مطالبہ کر چکی ہیںآج اسلامی ریاض کانفرنس میں خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -رائے -