پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان علی اکبر بھٹی کو تبدیل کر کے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان اقبال مظہر کو ڈپٹی کمشنر کا اضافی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ناہید گل بلوچ کو تبدیل کر کے ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سرونٹس فاؤنڈیشن ،اسسٹنٹ کمشنر حضرو ماجد بن احمد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ،تعیناتی کے منتظر عدنان فرید کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد عمران عصمت کا تبادلہ کر کے سیکشن افسر انرجی جبکہ ساریہ حیدر کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آبادتعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے میں تعینات افسر عمران احمر کو تبدیل کر کے مزید تقرری کیلئے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں۔

پنجاب حکومت

مزید : صفحہ آخر /رائے