امریکی سرحد پر تارکین وطن کے قافلوں نے قومی ’’قومی ہنگامی حالت ‘‘ پیدا کردی ، ٹرمپ

امریکی سرحد پر تارکین وطن کے قافلوں نے قومی ’’قومی ہنگامی حالت ‘‘ پیدا ...

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس کی سرحد پر تارکین وطن کے قافلے پہنچ رہے ہیں جنہوں نے’’ قومی ہنگامی حالت‘‘ پیدا کردی ہے اپنے ایک تاریخی پیغام میں انہوں نے بارڈ رپٹرول اور فوج کوخبردارکیا ہے کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس وقت خاص طور پر گوئٹے مالا ہنڈور اس اور ایلسیلوا ڈور کے باشندے قافلوں کی صورت میں شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے امریکی سرحد تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قومی سطح پر ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اس لئے اس پر قابو پانے کیلئے قوانین کو بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ میکسیکو کی فوج اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ان قافلوں میں جرائم پیشہ افراد کے علاوہ مشرق وسطی کے نامعلوم باشندے بھی شامل ہوگئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ڈیمو کریٹک ارکان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تارکین وطن کے بارے میں سخت قوانین کے حق میں رائے نہیں دے رہے۔

ٹرمپ

مزید : صفحہ آخر /رائے