زرداری نے معیشت کو تباہ کیا،بینظیر کے قاتل بھی نہ پکڑ سکے، فیاض الحسن چوہان

زرداری نے معیشت کو تباہ کیا،بینظیر کے قاتل بھی نہ پکڑ سکے، فیاض الحسن چوہان

لاہور( نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے معاشی طور پر مستحکم ملک آصف زرداری کے حوالے کیا مگر آصف زرداری نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا جو آج تک ٹھیک نہیں ہوسکی، پانچ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود آصف زرداری بے نظیر بھٹو کے قاتل نہ پکڑ سکے، عمران خان کے سامنے آصف زرداری زیرو ہیں اور انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ ان کا انجام بھی قریب ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو چلانا اپوزیشن کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے مگر16 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی گئی پھر بھی اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ بیٹھ کر معاملے کو حل کریں۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن2002 میں جماعت اسلامی سے جیتے اور پھرق لیگ میں شامل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ان کے سیاسی مخالفین نے مرد حر کا خطاب دیا ان پر مقدمے بنانے والے سیف الرحمن نے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی ایسا نہ ہو کہ مستقبل عمران نیازی کو بھی پاؤں پکڑ کر معافی مانگنی پڑے۔

مزید : صفحہ آخر /رائے