عمران خان سے ملک سنبھالا جا رہا ہے نہ معیشت،نفیسہ شاہ

عمران خان سے ملک سنبھالا جا رہا ہے نہ معیشت،نفیسہ شاہ

اسلام آ با د (آ ئی این پی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی پر پوری قوم پریشان ہے،وزرا ء کے بیانات سے ثابت ہو رہا ہے نیب پر حکومت کا کنٹرول ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جا نب سے پیر کو جا ری کیئے جا نے وا لے بیان میں کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے عمران نیازی سے نہ ملک سنبھالا جا رہا ہے نہ معیشت، ملک کی بیوروکریسی عمران خان کی نااہلی کا رونا رو رہی ہے، چندہ خور ملک کو بھی چندے پر چلانا چاہتے ہیں ،وزرا ء کے بیانات سے ثابت ہو رہا ہے نیب پر حکومت کا کنٹرول ہے۔

مزید : صفحہ آخر /رائے