افسران اور ملازمین نے رویہ نہ بدلا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،سعید غنی

افسران اور ملازمین نے رویہ نہ بدلا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،سعید غنی

کراچی (این این آئی) وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب اداروں میں افسران اور ملازمین مے اپنا رویہ نہ بدلا اور اپنی ڈیوٹیوں پر بروقت حاضری کو یقینی نہ بنایا تو تنخوائیوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ محکمہ ذاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی اے اور کے ڈی اے میں جو جو ملازمین پیر کی صبح 9.00 بجے تک آفس نہیں پہنچیں ہیں وہ اپنے آپ کو اس دن غیر حاضر تصور کریں اور ان کی تنخوائیں کاٹ دی جائیں گی۔ ڈی جی کے ڈی اے اور سیکرٹری کے ڈی اے دو روز کے اندر اندر گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی مکمل فہرست سمیت وہ تمام رپورٹس پیش کریں، جس کی انہیں متعدد بار تنبہہ کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح اچانک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے مرکزی دفتر اور بعد ازاں سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے مرکزی دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ، محمد خان ابڑو، میڈیا کنسلٹینٹ زبیر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ایم ڈی اے کے مرکزی دفتر پہنچیں تو وہ ملازمین اور افسران کی تعداد بہت کم تھی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کے حوالے سے بازپرس کی اور حاضری رجسٹر پر جن جن ملازمین نے حاضری نہیں لگائی ان تمام کو غیر حاضر قرار دے کر ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے اور ان تمام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کی ۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر /رائے