عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا حکومتی ترجیح ہے ، شہر یار آفریدی

عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا حکومتی ترجیح ہے ، شہر یار آفریدی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ اپنا گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا حکومتی ترجیح ہے، گزشتہ حکومتوں میں عام آدمی کی زندگی کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہے۔پیر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ وزارت داخلہ اس معاملے کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، ہمیں ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا حکومتی ترجیح ہے، اپنا گھر ہر شہری کی خواہش ہے، اپنا گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے، تنقید اور مذاق اڑانا بہت آسان ہوتا ہے، وزیراعظم کی ہاؤسنگ اسکیم کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔

شہر یار آفریدی

مزید : صفحہ آخر /رائے