عافیہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاق اور وزارت خارجہ کو نوٹس

عافیہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاق اور وزارت خارجہ کو نوٹس

اسلام آباد(صباح نیوز) پاسبان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے امریکہ میں 15سالوں سے قید پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے قانونی معاملات اور امریکی عدالت میں مقدمہ کے دفاع کے لئے حکومت پاکستان کے جاری کردہ 2ملین ڈالر کی خطیر رقم میں سابق سفیر حسین حقانی کی جانب سے لاپرواہی اور خردبرد کے الزامات کے خلاف رٹ پٹیشن پر وفاق پاکستان بذریعہ سیکریٹری قانون، سیکرٹری وزارت خارجہ ،سیکریٹری فنانس اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ پاسبان کی رٹ پٹیشن 3798/18اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر اعظم منہاس اورقانون دان چوہدری حسن سرفراز بھلی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی پیروی بیرسٹر داؤد غزنوی کررہے ہیں درخواست پاسبان کے الطاف شکور کی ہدایت پر دائر کی گئی ہے۔

عافیہ کیس

مزید : صفحہ آخر /رائے