حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ،ہم عوام کے پاس جائینگے،مصدق ملک

حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ،ہم عوام کے پاس جائینگے،مصدق ملک

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ اگر ادارے آزاد ہیں توتحریک انصاف کے آنے سے ایک دم کیسے بہتر ہوگئے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ہے، اگر تبدیلی آگئی ہے تو بابر اعوان پر استغاثہ کیوں نہیں ہوا ؟ علیم خان ، مونس الہٰی پر بھی اربوں کے مقدمات ہیں ان کو کیوں نہیں پکڑا گیا ؟ ان کواس لئے نہیں پکڑا گیا کیونکہ وہ تو پاک صاف ہیں۔ اپوزیشن مقدمہ لیکر عوام کے پاس جائیگی ، اگر مہنگائی ہوتی رہی اور خارجہ پالیسی یہ رہی تو پھر اپوزیشن کوکچھ کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پتہ نہیں فیصل واڈا کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی ایک وجہ بھی نہیں بتارہے ، یہ لوگ حوصلہ رکھیں ان کو سو دن کا حساب دیناہے۔

مصدق ملک

مزید : صفحہ آخر /رائے