بلوچستان میں 99فیصد لوگ گیس سے محروم ہیں، سراج الحق

بلوچستان میں 99فیصد لوگ گیس سے محروم ہیں، سراج الحق

کوئٹہ (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح ہے‘ مہنگائی میں غیر یقینی اضافہ کردیا گیا‘ بلوچستان میں 99فیصد لوگ گیس سے محروم ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 66 فیصد کرپشن بلوچستان میں ہے۔ پیر کو سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے بلوچستان کو معدنیات سے مالا مال کیا ہے۔ بلوچستان پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے۔ مہنگائی میں غیر یقینی اضافہ کردیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح ہے۔ بلوچستان میں 99فیصد لوگ گیس سے محروم ہیں۔ بلوچستان میں صرف پنتیس فیصد لوگوں کو پانی دستیاب ہے۔ وعدے کئے گئے تھے کہ کوئٹہ کو خوبصورت شہر بنائیں گے۔ ایک ایک سیکرٹری کے گھر سے کروڑوں روپے نکلتے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 66 فیصد کرپشن بلوچستان میں ہے۔ کوئٹہ میں غلاظت اور کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر /رائے