(ن) لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کی حمایت کر دی

(ن) لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے پہلی بارتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے، ہم سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حمایت کرنی چاہئے،تجاوزات نے اسلام آباد میں ظلم کیا ہوا تھا، سی ڈی اے نے پہلی دفعہ احسن اقدام کیا ہے،پچھلے دور کی حکومتیں ناکام رہیں۔ پیر کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں ان کی تعریف کرنے چاہئیں،تجاوزات مافیا نے اسلام آباد پر ظلم کیا ہوا تھا، پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ہمت دکھائی ہے،کسی نہ کسی سے تو آغاز کرنا تھا۔
جاوید عباسی

مزید :

صفحہ آخر -رائے -