افتخار درانی نے3 وزراء کی کرپشن ثابت ہونے کی خبرمسترد کر دی
لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ایک اخبار میں وفاقی کابینہ کے تین وزراء کی کرپشن ثابت ہونے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اخبار نے اپنی صحافتی ذمے داریاں دیانت داری سے انجام نہیں دی ہے ایک تو انہوں نے غلط خبر دی ہے اور دوسرا انہوں نے حکومت کا موقف لینا بھی مناسب نہیں سمجھا ۔’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ایک اخبار کی خبر کی تردید پر مبنی ٹوئٹ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی جاری کیا ہے میں افسوس سے کہتا ہوں کہ اس اخبار نے ہمارا موقف لینا بھی مناسب نہیں سمجھا اور صحافتی اصولوں کی بھی نفی کی ہے۔
افتخار درانی