اومنی گروپ کا چیف فنانشل آفیسر سعودی عرب سے گرفتار

اومنی گروپ کا چیف فنانشل آفیسر سعودی عرب سے گرفتار

جدہ( مانیٹر نگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، انٹر ل پول نے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کولندن سے جدہ پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ کے میزبان کامران خان نے اپنے پروگرام کے دوران اس بات کا انکشاف کیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، انٹر پول نے اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر کو اسلم مسعود کر سعودی عرب سے گرفتار کرلیاہے ، انٹرپول کی جانب سے اسلم مسعود کو اس وقت گرفتارکیا جب وہ لندن سے جدہ پہنچا تھا۔ اسلم مسعود کو جدہ ائر پورٹ پر انٹرپول حکام نے اپنی حراست میں لے لیا۔

مزید : صفحہ اول /رائے