صدر مملکت ،وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ،وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ صدر وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا۔ صدر مملکت عارف علوی سے بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایس آئی کا مادروطن کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ہے۔ صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے مستقبل کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا

الوداعی ملاقات

مزید : صفحہ اول /رائے