جسٹس انوار الحق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس انوار الحق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سے عہدے کا حلف لیں گے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی پیر کے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ جسٹس انوار الحق ان کے بعد سینئر ترین جج ہیں، ججز تقرر کمیٹی نے جسٹس انوار الحق کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کر نے کی سمری دی ، صدر مملکت عارف علوی نے ان کے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرر کی منظوری دی ۔

مزید : صفحہ اول