لاہور ہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججز کا تقرر، 6کو مستقل کر نے کی منظوری

لاہور ہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججز کا تقرر، 6کو مستقل کر نے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے8ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری، 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی، وزارت قانون نے ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے6ججز کو مشتقل اور8کو ایڈیشنل ججز مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججز کو مشتقل کر دیا گیا ہے جن میں جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس شکیل الرحمان، جسٹس وجید خان، جسٹس احمد رضا، جسٹس رئیس الحسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں، ایڈیشنل ججز کا تقرر ایک سال کیلئے کیا گیا ہے۔
ہائکورٹ ججز

مزید :

صفحہ اول -