صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤ نگا ، عثمان بزدار

صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤ نگا ، عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں گوجرانوالہ ڈویژن اوربہاولپور ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ڈویژن اوربہاولپور ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے مسائل سنے اورموقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔وزیراعلیٰ نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں اوراراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے ۔ہم سب نے اکٹھے ہوکرٹیم ورک کے طورپر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔عوام کو بہتر اورمعیاری سروس ڈلیور ی فراہم کریں گے اوراس نیک مقصد میں آپ میرے دست و بازو ہیں ۔میں اپنے اختیارات جانتا ہوں ۔پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کو عوام کے سامنے لائیں گے۔ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا ہے،نہ کریں گے اورنہ کسی کو کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔میں ہر وقت آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہوں ۔ہم ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں میں اصلاحات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔میں آپ کے مسائل سمجھتا ہوں اور ان کے حل کیلئے بھی پوری طرح کوشاں رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر شہر کے عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ارکان اسمبلی سے مشاورت اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔قبضہ مافیا کو سابق دور میں کھلی چھٹی ملی رہی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے اورقبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر انسداد تجاوزات کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ہر ضلع میں یہ کمیٹیاں تجاوزات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گی۔چھابڑی فروش،ریڑھی بان اورغریب آدمی کواس مہم میں تنگ نہیں کیا جائے گا۔ہم نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالاہے ۔ر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ،صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اورانتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے ۔ عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔

مزید : صفحہ اول