سپاٹ فکسنگ سکینڈل،پی سی بی نے الجزیرہ کی مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،پی سی بی نے الجزیرہ کی مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزیرہ کی جانب سے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے تہلکہ خیز دستاویزی فلم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث کے انکشاف کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کیلئے مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی ۔الجزیرہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک دستاویزی فلم جاری کی گئی تھی جس میں سال 12۔2011 کے دوران 15 انٹرنیشنل میچز میں سپاٹ فکسنگ کا انکشاف کیا گیا تھا۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں سپاٹ فکسنگ کی گئی جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت پاکستانی کرکٹرز بھی ملوث تھے۔سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بارے میں جاری دستاویزی فلم میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اْنہوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی ’’سٹے باز‘‘ انیل منور کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔انیل منور کے ایک ساتھی نے عمر اکمل سے ہاتھ ملایا اور اْن کو ایک بیگ دیا۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمر اکمل نے دبئی کے ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے بیگ کیوں لیا؟ کیا وہ اس بیگ کو اپنے ساتھ لے کر گئے؟اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے الجزیرہ ٹی وی کی مکمل دستاویزی فلم طلب کر لی ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا، مکمل وڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کے حوالے ہمیشہ آئی سی سی سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں معاونت جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -