حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ 2روزہ عرس شروع

حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ 2روزہ عرس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) روحانی پیشوا ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒ کے 33ویں سالانہ دو روزہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پہلے روز درگاہ عالیہ چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ اور سید نور حسین شاہ نے ہزاروں مریدین کی موجودگی میں دربار شریف کو غسل دیا اور چادر پوشی کی اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے کئے مشعل راہ ہیں آج امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اولیاء کرام اور صوفیائے عظام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں موجود ہے چادر والی سرکار کا فیض تا قیامت جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ا ولیاء کرام کے آستانے یکجہتی وحدت ملی اور لسانی علاقائی اور رنگ ونسل کے تعصبات کا خاتمہ کرنے اور وحدت و یکجہتی کا درس دیتے ہیں یہ آستانے اطاعت خدا اور تعلیمات مصطفے کی عظیم درس گاہیں ہیں اس موقع پر ملک محمد طاہر ، شیخ انعام ، ڈاکٹر عمران یوسف ، مبشر حامدی ، مدثر نقشبندی، سید وکیل شاہ ،میر طیب، ابوبکر ،پیر سید افضل شاہ اور دیگر موجود تھے، آج آستانہ چادر والی سرکار کوٹھی مکی مدنی پر عرس کی آخری نشست کے موقع پرشیخ العالمین کانفرنس دن 11بجے منعقد ہوگی جس میں پاکستان بھر سے مذہبی ، سیاسی ، سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔
عرس شروع