ممبرپنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کی بی اے کی سند جعلی ‘ الیکشن ٹربیونل ہمیں انصاف دیگا ‘ اکبربھٹی

ممبرپنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کی بی اے کی سند جعلی ‘ الیکشن ٹربیونل ...

وہاڑی ( بیورورپورٹ 228نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگی رہنما سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں جیتنے والے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

رکن صوبائی اسمبلی کی بی اے کی سند مبینہ طور پر جعلی ہے اس سلسلہ میں ہم نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر لیا ہے اور آج الیکشن ٹربیونل میں پیشی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اعجا ز سلطان بندیشہ نے 1997 میں بہاوالدین یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان دیا تو اس پر یو ایم سی لگ گئی تھی جس پر اس وقت کے بدنام زمانہ کلرک امان اللہ کمبوہ سے ساز باز کر کے رزلٹ شیٹ میں تبدیلی کر کے ڈگری حاصل کر لی امان اللہ کلرک بعد ازاں بلیک لسٹ ہو گیا۔اس کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے این او سی حاصل کیا پھر وکالت کے لیے انٹر نیشل یونیورسٹی اسلام آباد میں داخلہ لیا انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے الیکشن ٹربیونل ہمیں انصاف دے گا۔

جعلی سند

مزید : ملتان صفحہ آخر