وزیر اعلیٰ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

وزیر اعلیٰ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے خلاف درخواست فاضل جسٹس کی رخصت کے باعث غیر معینہ مدت تک(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ملتوی کردی گئی ہے۔ فاضل عدالت میں انتخابی عذرداری دائر کرتے ہوئے حلقہ پی پی 286 ڈی جی خان سے ناکام امیدوار اکرم خان ملغانی نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار اس حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے اور انہوں نے انتخابی گوشوارے میں غلط بیانی کرتے ہوئے اثاثے درست طور پر ظاہر نہیں کئے ہیں جبکہ حلقہ میں دھاندلی کرتے ہوئے پولنگ سٹاف کو تبدیل کیا گیا اور کئی جگہوں پر درست نتائج تیار نہیں کئے گئے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ کو نااہل قراردیا جائے اور حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ اس ضمن میں گذشتہ روز فاضل جج کے لاہور فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کے باعث سماعت نہ ہوسکی ہے۔