ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ‘ 2 افسروں میں محاذ آرائی ‘ ادائیگیاں ٹھپ‘ بلڈنگز کنٹریکٹرز کا احتجاج

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ‘ 2 افسروں میں محاذ آرائی ‘ ادائیگیاں ٹھپ‘ بلڈنگز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے 2افسران کے درمیان رسہ کشی کے باعث بلڈنگز کے کنٹریکٹرز کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں رک گئیں ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان مہر ریاض حسین ہراج نے 3سالہ ٹرانسفر پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تبادلے کئے ہیں۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

اس سلسلے میں ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر ملک ارشاد سے محکمہ بلڈنگز واپس لے کر ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر سلیمان حسن کو دے دیا لیکن ملک ارشاد نے اپنے تبادلے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور ٹرانسفر رکوانے کی کوششیں شروع کر دیں اور سلیمان حسن کو ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا ۔ اس محاذ آرائی میں نقصان بلڈنگز کنٹریکٹرز کا ہو رہا ہے جنہوں کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں رک گئی ہیں ۔ متاثرہ کنٹریکٹرز نے اس پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
محاذ آرائی