میپکو میں سٹاف بحران‘ پیغام یونین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا‘ نعرے بازی

میپکو میں سٹاف بحران‘ پیغام یونین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا‘ نعرے بازی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو ایمپلائز پیغام یونین نے 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز کی بحالی کے حق میں مرکزی صدر پیغام یونین جناب سراج الدین ثاقب کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنے میں پیغام یونین کے قائدین و عہدیداران کے علاوہ سلیکٹڈ اے ایل ایمز اور میپکو ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ میپکو اتھارٹی کی جانب سے 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو میں سٹاف کی شدید کمی ہے۔ میپکو میں تقریباً 7 ہزار اے ایل ایمز کی پوسٹس خالی ہیں لیکن میپکو اتھارٹی اس طرف توجہ نہیں دے رہی۔ سٹاف کی کمی کے باعث آئے روز فیٹل حادثات ہو رہے ہیں۔ لائن مین کا کام چوکیداروں سے لیا جا رہا ہے اور وہ حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔ میپکو ایمپلائز پیغام یونین مطالبہ کرتی ہے کہ سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور 1163سلیکٹڈ اے ایل ایمز کے آرڈر جاری کئے جائیں ورنہ میپکو ایمپلائز پیغام یونین احتجاج کا دائرہ کار بڑھائے گی۔ میپکو ایمپلائز پیغام یونین میپکو میں ملازمین پر ظلم اور استحصال نہیں چلنے دے گی۔ میپکو اتھارٹی اور ہائیڈرو ورکر یونین ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور کرپشن میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ میپکو اتھارٹی غیر جانبدار رہے اور دونوں یونین کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔ یہ 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز جنوبی پنجاب کے غریب خاندانوں کے فرد ہیں۔ یہ 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز نہیں ہیں بلکہ 1163 خاندان ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ میپکو اتھارٹی ان کے آرڈر جاری کرے۔ بعدازاں میپکو اتھارٹی کی جانب سے 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر میپکو ایمپلائز پیغام یونین محمد احسان، چودھری یحییٰ گجر، چوہدری محمد نواز چدھڑ، اللہ دتہ ساجد، ظفر اقبال بیگ، امانت علی، جماعت علی شاہ، اشفاق انصاری، محمد اجمل، تقی حیدر، عبدالرزاق ڈوگر، محمد سلیم و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر