وسیع نیٹ ورک ، مضبوط انفراسٹر کچر، پی ٹی سی ایل سب سے آگے

وسیع نیٹ ورک ، مضبوط انفراسٹر کچر، پی ٹی سی ایل سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) کوIS JCR-V کی جانب سے ابتدائی طور پر طویل المدتیAAA اور مختصر المدتی A-1+ ریٹنگ (درجہ بندی) دی گئی ہے۔تفویض کردہ درجہ بندی مارکیٹ میں پی ٹی سی ایل کی اعلی حیثیت، وسیع نیٹ ورک انفراسٹرکچر،(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مضبوط و مستحکم مالیاتی اور کاروباری خطرات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ AAA طویل المیعاددرجہ بندی بلند ترین کریڈٹ کے نمایاں اوصاف بمع برائے نام نقصان کے خطرات کی نشاندہی کرتی ہے جو حکو متِ پاکستان کے خطرات سے پاک قرض کی مجموعی شرح سے قدرے زائد ہے۔A-1+کی قلیل المیعاد درجہ بندی یقینی وبروقت ادائیگی ، اثاثوں کی قوی الامکاں دستیابی بشمول اندرونی آپریٹنگ کے عوامل اور/یا فنڈز تک رسائی کے متبادل ذرائع کی نشاندہی کرتی ہے اور حکو متِ پاکستان کے مختص کردہ خطرات سے پاک قلیل المیعادتحدیدی تقاضوں سے تجاوز نہیں کرتی۔ تفویض کردہ درجہ بندی کے پیشرو امکانات 'مستحکم 'ہیں۔ پی ٹی سی ایل زیادہ سے زیادہ کاروباری شعبوں میں مارکیٹ لیڈر شپ حیثیت کا اعزاز رکھتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی سی ایل کا مارکیٹ شیئر برائے براڈبینڈ 80 فیصد، فکسڈ لائن وائس سیکشن میں تقریباً 90 فیصد اور وائرلیس ڈیٹا میں تقریباً 30 فیصد ہے۔ آئی پی بینڈوڈتھ مارکیٹ میں پی ٹی سی ایل کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے۔ CMO کی جانب سے مصنوعات کے متبادل کے خطرے کے باوجود (فکسڈ لائن وائس سیکشن ) اورApps OTT (بین الاقوامی کاروبار کے لئے) ،بزنس رسک پروفائل کو مستحکم کرنے میں براڈبینڈ اور کارپوریٹ سروسز کی مدد شامل ہے ۔ درجہ بندی پی ٹی سی ایل کی قرض سے آزاد بیلنس شیٹ میں شامل ہیں ۔ یہ عوامل کمپنی کو مالی لچک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی درجہ بندی کو بھی مستحکم بناتے ہیں ۔ مزید برآں JCR-VIS کے مطابق، پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کی آمدنی میں پچھلے 5 سالوں کیCAGR میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ، صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، ٹیلی ڈینسٹی میں 73 فیصد اضافہ جبکہ براڈبینڈ تک رسائی 29 فیصد تک ہے، یہ صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ابھی بھی اضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے ۔ اس کے علاوہ، JCR-VIS کے حالیہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چار سیلولر موبائل آپریٹرز (CMOs) فی الحال پاکستان کی مارکیٹ پرحاوی ہیں اور مجموعی آمدنی کا 4/5 حصہ پیدا کرتے ہیں۔ وائس بزنس میں جمود آنے کے بعد ڈیٹا بزنس آمدنی حاصل کرنے میں سہرفرست ہے ۔CMOs کو مسابقتی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین کے چیلنج کا سامنا ہے ، جیسا کہ کم اوسط آمدنی فی صارف (ARPU)، اسی صورتحال کا سامنا دوسرے علاقائی اداروں کو بھی ہے ۔ باقی آمدنی یعنی 1/5 آمدنی لوکل لوپ، لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل اور وائرلیس لوکل لو پ سے پیدا ہوتی ہے ۔ JCR-VIS اس بات کی مزید تصدیق کرتا ہے کہ وائرلیس براڈبینڈ کے حصول میں ترقی کے لئے نمایاں گنجائش موجود ہے کیونکہ اوسطاً گھریلو صارفین صرف 5 فیصد وائرلیس براڈبینڈ سے مستفید ہیں جب کہ ایشیا میں اوسط 48.1 فیصد اور افریقہ میںیہ اوسط 18 فیصد ہے۔ نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے ذریعے نیٹ ورک کی بہتری اور سروس کے معیار کو توجہ کا مرکز بناتے ہوئے، پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کے صارفین میں اضافے کی بہترین صلاحیت رکھتاہے۔معیار اولین ترجیح ہے ۔
پی ٹی سی ایل