ہائیکورٹ ملتان ‘ بہاولپور بینچز کا ترمیمی روسٹر فائنل

ہائیکورٹ ملتان ‘ بہاولپور بینچز کا ترمیمی روسٹر فائنل

ملتان ( خبر نگار خصوصی)نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی آج تقریب حلف برداری کی وجہ سے ہائیکورٹ ملتان اور بہاولپور بینچز کا ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی خان کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں شریک ہونے والے ججز آج بھی پرنسپل سیٹ لاہور پر فرائض سرانجام دیں گے اور گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی نئے چیف جسٹس محمد انوارالحق کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں جاری ترمیمی روسٹر کے مطابق آج ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جسٹس مشتاق احمد اور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر