اختیارات میں مداخلت‘ وکلاء کیخلاف مقدمات پر تمام صوبائی کونسلز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اختیارات میں مداخلت‘ وکلاء کیخلاف مقدمات پر تمام صوبائی کونسلز کا ملک گیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)اداروں کے اختیارات میں مداخلت، وکلاء کے خلاف مقدمات کے اندراج اور لاء گیٹ ٹیسٹ کے خلاف (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ملک بھر کی صوبائی بار کونسلز نے 24 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختوانخواہ، اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر بار کونسلز کے جاری اعلامیہ کے مطابق قانونی کی حکمرانی اورآئین کی بالادستی کو یقینی بنانے اور ملک اندر اداروں کی دوسرے اداروں کے اختیارات میں مداخلت پر تمام بار کونسلز نے 24 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گی اور اجلاس میں لاہور میں وکلاء کے خلاف ناجائز مقدمات اور دیگر کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی جائے گی جبکہ بطور احتجاج ملک بھر میں کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں صوبائی بار کونسلز کے معاملات میں پاکستان بار کونسل کی بے جا مداخلت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا اور غیر ضروری و غیر قانونی مداخلت کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ کانفرنس میں وکالت کے لائسنس سے قبل نافذ کے کئے لاء گیٹ ٹسٹ ختم کر کے دوبارہ بار کونسلز کے ذریعے ٹسٹ لینے کا اختیار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کانفرنس مطالبہ کیا گیا کہ اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی میں وکلاء نمائندگان کی مشاورت کے لئے جوڈیشل کمیشن میں بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کو ممبران ججز کے برابر کوٹہ دیا جائے جبکہ کانفرنس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ وکلاء قانون کی بالادستی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بار کونسلز کے مابین تعلقات کے فروغ کو مزید مظبوط کیا جائے گا۔
ہڑتال