سابق جی ایم سوئی گیس کیس سماعت کل تک ملتوی کرنیکا حکم

سابق جی ایم سوئی گیس کیس سماعت کل تک ملتوی کرنیکا حکم

ملتان ( خبر نگار خصوصی)سپیشل جج سنٹرل ملتان محمد اشرف گل نے کرپشن کیس میں سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت پر سماعت(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

24 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان میر بہادر بگٹی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف مقامی صنعتکار سے مختلف حیلوں بہانوں سے لاکھوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں درخواست گذار کو بدنیتی سے ملوث کیا گیا ہے اور جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواست گذار سے موثر برآمدگی نہیں ہو سکی اورنہ ہی کوئی ثبوت سامنے آسکا ہے اس لئے اس کو تافیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر وکلاء کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے جبکہ مزید دلائل اور بحث کے لئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر