شیر زمان حملہ کیس کی آج پھر سماعت

شیر زمان حملہ کیس کی آج پھر سماعت

ملتان ( خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان پراحاطہ عدالت میں حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

3ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں عمران حسین، ناصر حسین اور محمد عمران نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ چہلیک میں سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی پر احاطہ عدالت میں حملہ کرنے اور جیب سے 80 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکالنے کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ بے گناہ ہیں لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

شیر زمان کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر