ثابت ہوگیا کرپشن بچانے کیلئے نواز زرداری بھائی بھائی ہیں،علیم خان

ثابت ہوگیا کرپشن بچانے کیلئے نواز زرداری بھائی بھائی ہیں،علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ نواز زرداری ایک دوسرے کی کرپشن بچانے کیلئے آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ایک(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

دوسرے کو اقتدار کے نام پر لوٹ مار کی باریاں دینے والے درحقیقت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پریس کانفرنس اپنا انجام سامنے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے اوچھے بیانات کسی کو احتساب سے کسی بھی قیمت پر بچا نہیں سکتے ، آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا گزشتہ 10برسوں سے سامنے آنے والا موقف دوبارہ درست ثابت ہوا کہ یہ دونوں ہی کرپٹ رہنما ہیں جنہوں نے اقتدار کی آڑ میں قومی وسائل لوٹنے ،ملکی خزانہ باہر منتقل کرنے اور اپنے اثاثوں میں بے پناہ اضافے کے علاو ہ کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے ڈرامے کا یہ تیسرا ایکٹ بھی فلاپ ہو گا اور لوٹ مار کا ایک ایک پیسہ ہر قیمت پر اْن سے واپس لیا جائے گا۔
علیم خان