بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالے پاکستانیوں پر سپیشل شناختی کارڈ کی پابندی ختم
ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے بیرون ملک ملازمت کیلئے خانیوالے پاکستانیوں کیلئے سپیشل شناختی کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جو کہ پرائم منسٹر کے معاون خصوصی منسٹری آف ہیومن ریسورس ذوالفقار بخاری کا انقلابی اقدام ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک جانے سے قبل سپیشل آئی ڈی کارڈ کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے تحت ارجنٹ کارڈ پر 5 ہزار اور نارمل کارڈ کے اجراء پر 3300 (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
روپے چارج کیے جاتے تھے ‘ حکومت کے اس اقدام سے خلیجی ممالک سمیت ساؤتھ ایشیا اور یورپ جانیوالے پاکستانیوں کو اب اس غیر ضروری بھتہ سے نجات دلا دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بیرون ملک شناختی کارڈ کی بجائے پاسپورٹ ہی اہم دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ سپیشل شناختی کارڈ کے ذریعے عوام کی جیبوں سے بلاجواز پیسے بٹورے جا رہے تھے ‘ حکومت کے اس اقدام کو اتحاد گروپ ملتان کے صدر امتیاز حسین سومرو اور پیوپا جنوبی پنجاب کے چیئرمین شکیل خان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن بیورو آفس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے تقریباً 5 لاکھ سے زائد پاکستانی استفادہ کر سکیں گے اور ہزاروں روپے اضافی بوجھ سے نجات پائیں گے ۔
پابندی ختم