آپریشن ، مختلف شہروں میں تجاوزات کا صفایا ، کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ

آپریشن ، مختلف شہروں میں تجاوزات کا صفایا ، کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ

ملتان ‘ خانیوال ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ راجن پور ‘ چوک اعظم ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبہ بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں تجاوزات اور مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی انتظامیہ نے بھاری مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں‘ جبکہ خانیوال میں 24 کنال ‘ راجن پور میں 127 ایکڑ اور انٹی کرپشن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 218 کنال اراضی مافیا سے واگزار کرائی ‘ اس حوالے سے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا نا جائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری۔ آپریشن فیض عام نرسری چوک،سیداں والا بائی پاس چوک اور ملتان ماڈل ٹاؤن تک کیا گیا۔آپریشن کے دوران روڈ پر موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات تھڑے ، ریمپ ،سائن بورڈ،تندور اور چھپڑ توڑ دئے جبکہ روڈ اور فٹ پاتھ پر موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے B بلاک میں موجود ہوٹلز کا سامان جو کہ روڈ کی حدود میں موجودتھا قبضہ میں لے لیا۔ ہوٹل مالکان کو ایم ڈی اے کی جانب سے متعدد بار نوٹس بھی جاری گئے لیکن مالکان کی جانب سے کوئی عمل درآمد نہ کیا گیا۔ جس پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا ۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید عوان، فیلڈ سٹاف اور ڈیمالیشن اسکوارڈ ان کے ہمراہ تھا۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع خانیوال میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی جاری تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ عبد الغفار نے عبدالحکیم میں کاروائی کر کے 24 ۔کنال سرکاری زمین مالیتی ایک کروڑ 22 ۔ لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگذار کروالی ۔ ضلع کونسل خانیوال ، میونسپل کمیٹیز خانیوال ، کبیر والہ اور تلمبہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ کاروائی کر کے عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کرا دیں ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی جاری آپریشن کے دوران بلدیہ خانیوال نے کچہری بازار ، چوک سنگلانوالہ ، جنت روڈ ، پرانی سبزی منڈی روڈ سے 54 ۔عارضی اور 4 ۔ مستقل تجاوزات ختم کرا دیں جبکہ 51 افراد کو تجاوزات ختم کرنے کے لئے وارننگ دی گئی ۔ ضلع کونسل خانیوال نے تلمبہ روڈ مخدوم پور ، میونسپل کمیٹی کبیروالہ نے سردار پور روڈ ، ککڑ ہٹہ روڈاور میونسپل کمیٹی تلمبہ نے قاسم بازار تلمبہ ، تھانہ روڈ تلمبہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے موقع سے تجاوزات کو ختم کرا دیا ۔ اسی طرح ضلع کی تما م میونسپل کمیٹیز نے اپنے اپنے علاقوں کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے تجاوزات ختم کرا دیں ۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ریجن کی ہدایت پرمحکمہ نے ضلع راجن پور میں دو کروڑ 63لاکھ روپے مالیت کی 218کنال سرکاری اراضی و گزار کر الی ، اسی طر ح انٹی کرپشن راجن پور نے ایک ملزم شوکت علی ولد محمد یوسف کومقدمہ نمبر 16-/17تھانہ ACEراجن پور گر فتار کر کے اس کے ذمہ رقم مبلغ25000/-روپے بر آمد کر لی ہے ۔ جبکہ سرکل آفیسر راجن پور نے بذریعہ سورس رپورٹ TMAراجن پور سے خزانہ سر کار میں 121,452/-روپے جمع کر وائے ہیں ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات اور سرکاری رقبہ پر ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے راجن پور کے نواحی علاقہ رکھ لنڈ ابراہیم میں 127ایکڑ زمین گرینڈ آپریشن کے ذریعے واگزار کرا لی گئی ہے۔ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر راجن پور اعجاز حسین تبسم کے مطابق اس زمین کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق ضلع لیہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ایم سی کروڑ لعل عیسن کے زیر اہتمام مختلف روڈز سے تجاوزات ہٹانے کے موقع پر فوکل پرسن ڈی ڈی ایل جی یوسف کلیم نے بتایا کہ ابتک ضلع لیہ میں گرین اینڈ کلین مہم کے تحت 631مستقل ،1422عارضی تجاوزات ہٹائے جاچکے ہیں1071افراد کو نوٹس جاری کرنے کے علاوہ 46ہزار 4سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا،دو افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج ،704کنال اراضی جس کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ روپے ہے واگزار کرائی گئی 235.75ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا ،833اوپن ڈرینج ،سو سیور لائنیں ،123ڈسپوزل کنویں صاف کیے گئے 1836گلیوں میں جھاڑو سے صفائی کاعمل مکمل کیا گیا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے 1443پودے جن میں ایم سی لیہ 720،چوک اعظم 775،کروڑ 99،فتح پور 130،چوبارہ میں 319پودے لگاجاچکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر